عمیر جیسوال کی نئی لک مداحوں نے شعیب ملک سے تشبیہ دے دی

معروف گلوکار، خوبرو اداکارہ ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جیسوال کلین شیو ہو گئے ہیں۔گزشتہ روز گلوکار عمیر جیسوال نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر نئی تصویر شیئر کی ۔عمیر جیسوال کی اس نئی تصویر میں انہیں بغیر داڑھی کے دیکھا جا سکتا ہے۔عمیر جسوال کی اس تصویر پر کئی صارفین نے لکھا ہے کہ وہ اب اپنی سابقہ اہلیہ، ثنا جاوید کے دوسرے شوہر، سابق قومی کرکٹر شعیب ملک جیسے دکھائی دے رہے ہیں۔کچھ صارفین عمیر جیسوال سے داڑھی منڈوانے پر گلہ کر رہے ہیں تو کچھ کا کہنا ہے کہ وہ شعیب ملک جیسے کیوں دِکھنا چاہ رہے ہیں۔