پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے نویں ایڈیشن کے راولپنڈی میں شیڈول (آج) دونوں میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کی رپورٹس کے مطابق ہفتہ کو (آج) راولپنڈی میں دن کے وقت بارش کے 100فیصد امکانات ہیں جبکہ رات کے اوقات میں 70فیصد بارش متوقع ہے،حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،جمعہ کی صبح سے شروع ہو نے والا بارش کا سلسلہ ہفتے تک جاری رہے گا،واضح رہے کہ پشاور زلمی کو لاہور قلندرز جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چیلنج درپیش ہوگا، دونوں میچز 2مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔
