گلگت (پ ر) گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ضلعی ہسپتالوں میں بڑھتی ہوئی مانگ سے نمٹنے کے لئے 500 آکسیجن سلنڈر محکمہ صحت گلگت کے حوالے کر دیئے، جی بی ڈی ایم اے کو کوویڈ19 کے دوران نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے آکسیجن کا ذخیرہ فراہم کیا گیا تھا، جسے اب سٹی ہسپتال اور پی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں قلت پر قابو پانے کے لیے ہسپتالوں کو جاری کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری صحت دلدار احمد ملک نے انتہائی ضروری تعاون فراہم کرنے پر جی بی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل صفدر خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ سٹاک ہسپتالوں میں کئے جانے والے آپریشنز اور دیگر اہم طبی مراحل کے دوران مریضوں کے علاج کے لئے معاون ثابت ہوگا۔
