معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے ہمراہ لی گئیں نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنے شوہر کے ساتھ لی گئی تصویر پوسٹ کی، یہ نوبیاہتا جوڑے کی پہلی پی ایس ایل 9 کی تصویر ہے جوکہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لی گئی تھی۔تصویر میں کراچی کنگز کے آل رانڈر شعیب ملک نے پشاور زلمی کے خلاف میچ کے بعد جیتا گیا مومینٹ آف دی میچ کا ایوارڈ بھی تھاما ہوا ہے جبکہ ثنا جاوید بھی کافی خوش نظر آرہی ہیں۔اس پوسٹ کے کیپشن میں ثنا جاوید نے شعیب ملک کو ٹیگ کیا اور ساتھ ہی دل والے ایموجی اور نظرِ بد سے بچانے والے ایموجی کا استعمال کیا۔
