نئے مہمان کی آمد کے سوال پر کرن اشفاق کا حوصلہ رکھنے کا مشورہ

 اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق نے اپنے ہاں نئے مہمان کی آمد پر دلچسپ جواب دیتے ہوئے حوصلہ رکھنے کا مشورہ دے ڈالا۔ اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے دلچسپ سوالوں کے منفرد جواب دیے۔ کرن اشفاق سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے؟جواب میں کرن اشفاق نے کہا کہ میری شادی کو ابھی بس دو ماہ ہوئے ہیں، حوصلہ رکھیں۔اپنے بیٹے روحام کے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ روحام ایک اچھا انسان، ایک اچھا مسلمان، ایک ایسا شخص بنے جو اپنے پیاروں کا خیال رکھتا ہو، میں اپنے بیٹے روحام کے لیے بس یہی چاہتی ہوں۔کرن اشفاق نے اسی سیشن کے دوران کہا کہ وہ شادی کے بعد خود کو خوش قسمت تصویر کرنے لگی ہیں۔