اسلام آباد( پ ر)سنٹرل پریس کلب گلگت میڈیا ٹاون سنگجانی راولپنڈی کا افتتاح کردیا گیا معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ اور سابق صدر آزا کشمیر سردار یعقوب احمد خان نے سنگ بنیاد رکھ کر باقاعدہ میڈیا ٹاون کا افتتاح کردیا اس موقع پر صدر سنٹرل پریس کلب گلگت خورشید احمد۔جنرل سیکریٹری وجاہت علی اور کابینہ اراکین سمیت سیاسی و سماجی شخصیات بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھے اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت سنٹرل پریس کلب گلگت کا صحافیوں کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر بہترین لوکیشن میں ہاوسنگ سوسائٹی کا آغاز بہترین اقدام ہے امید ہے 2 سال تک پہلے فیز میں شامل صحافیوں کے لیے گھر بن کر تیار ہوجائینگے صحافیوں کو اس سے قبل سنٹرل پریس کلب گلگت نے پلاٹ بھی دیے ہیں جس کے لیے صوبائی حکومت نے تعاون کیا صوبائی حکومت صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کررہی ہے مشکل حالات میں صحافی اپنی خدمات سرانجام دیتے ہےںاور پاکستان کے جمہوری نظام میں صحافت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا لہذا صحافیوں کی فلاح و بہبود اور اس قسم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات بروئے کار لایں گے وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ہدایات پر صوبائی حکومت نے صحافیوں کو درپیش مسائل کے خاتمے کے لیے کمیٹی قام کردی گی ہے جو شفارشات مرتب کرے گی جس کے تحت قانون سازی کی جائے گی صحافیوں کے لیے ایکریڈیشن کارڈ کے اجرا جلد کیا جائے گا صحافیوں کی ویریفیکیشن کا عمل جاری ہے جلد گلگت بلتستان بھر کے صحافیوں کا کنونشن بلا کر صحافیوں میں ایکریڈیشن کارڈ جاری کردیا جائے گا اس موقع پر سابق صدر سردار یعقوب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کا ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ آبا و اجداد کے دور سے ہے جی بی اور اے جے کی ایک دوسرے کے بغیر کوئی حیثیت نہیں ہے ہمارا رہن سہن تہذیب و ثقافت تقریبا ایک جیسی ہے ماضی میں بھی گلگت بلتستان والوں کے لیے کام کیا ہے اور اب اس سوسائٹی میں بھی کشمیر اور گلگت بلتستان والے ساتھ رہینگے اور گلگت کے صحافیوں کا یہاں زمین لینا اچھا اقدام ہے اس موقع پر صدر سنٹرل پریس کلب گلگت خورشید احمد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ گلگت سنٹرل پریس کلب کی جانب سے پہلے فیز کے پہلے مرحلے میں تقریبا 38 صحافیوں کے لیے پلاٹ لیے گیے تھے اب دوسرے فیز میں 18 صحافیوں کے لیے ہاوسنگ سوسائٹی کا آغاز کیا ہے جس کو اگلے 2 سال میں مکمل کرلیاجائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں باقی رہ جانے والے صحافیوں کے لیے پلاٹ اور ہاوسنگ سکیم کے تحت مکانات تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع کیا جائے گا افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے پر معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ اور سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب سمیت شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ہمارے ساتھ آئندہ بھی تعاون کرتے رہینگے
