اداکارہ ماہ نور حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق کے بعد ان کے سابق شوہر سے پہلے سے زیادہ بہتر تعلقات ہوگئے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کی شادی محض 22 سال کی عمر میں ہوگئی تھی، کالج کی پڑھائی ختم کرتے ہی انہوں نے شادی کرلی تھی۔ان کے مطابق ان کا رشتہ 21 سال کی عمر میں طے ہوا اور 22 سال کی عمر میں ان کی رخصتی ہوئی، تاہم چار سال بعد ہی ان کی شادی طلاق پر 2020 میں ختم ہوئی۔ماہ نور حیدر نے کہا کہ لازمی نہیں شوہر یا بیوی غلط یا خراب ہو تو طلاق ہو، کبھی کبھار دونوں میاں اور بیوی اچھے بھی ہوتے ہیں لیکن وہ ایک ساتھ رہتے ہوئے اچھی طرح نہیں چل سکتے، اس لیے بھی الگ ہونا پڑتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ ان کی طلاق ہوچکی لیکن ان کے اور شوہر کے درمیان اب بھی اچھے روابط اور تعلقات ہیں بلکہ ان کے درمیان طلاق کے بعد پہلے سے زیادہ بہتر تعلقات ہیں۔ماہ نور حیدر کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ طلاق کے بعد وہ ڈپریشن کا شکار ہوئی تھیں لیکن والدین اور دوستوں کی وجہ سے وہ ڈپریشن سے نمٹنے میں کامیاب گئیں۔اداکارہ کے مطابق طلاق نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کے لیے بھی مشکل ہوتی ہے، وہ بھی ڈپریشن کا شکار بن جاتے ہیں۔
