معروف اداکارہ، اشنا شاہ نے گزشتہ روز اپنی 34ویں سالگرہ شاندار انداز میں منائی۔ اشنا شاہ کی سالگرہ میں جہاں شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات نے شرکت کی وہیں سیاسی رہنما شرمیلا فاروقی بھی اپنے شوہر کے ہمراہ نظر آئیں۔اشناہ شاہ کی سالگرہ کی تقریب کی ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔اداکارہ نے متعدد تصویریں اور ویڈیوز اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر بھی شیئر کی ہیں جن میں نیٹیزنز نے احد رضا میر اور رمشا خان کو ایک تقریب میں دیکھ کر چہ مگوئیاں شروع کر دی ہیں۔یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ احد رضا میر اور رمشا خان کو نیٹزنز نے خصوصی توجہ دی ہو۔اس سے قبل بھی ایک ساتھ ڈرامہ اور تشہیر میں کام کرکے مزید مشہور ہونے والی اس جوڑی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر اس جوڑی میں گہری دوستی ہونے سے متعلق بھی تاحال افواہیں گردش ہیں جبکہ رمشا یا احد کی جانب سے اس موضوع پر کوئی ردِ عمل، تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
