پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو 8سال بعد کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ سرفراز احمد خود ٹیم کی کپتانی سے بریک لینا چاہتے ہیں کوچ شین واٹسن ٹیم منیجمنٹ سے رائے لیکر نئے کپتان کا فیصلہ کریں گے، ممکنہ طور پر سرفراز احمد کی جگہ رائلی روسو یا سعود شکیل کو کپتان بنانے پر غور کیا جارہا ہے جس کا فیصلہ اگلے دو چار روز میں ہوجائے گا۔
