بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بابر اعظم سرفہرست ہیں جب کہ محمد رضوان کا بیٹ خاموش رہا،بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شریک بابراعظم، محمد رضوان، شعیب ملک، محمد وسیم اور محمد نواز این او سی کی مدت پوری ہونے کے بعد وطن واپس لوٹ رہے ہیں، جہاں پر اب ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اپنی ٹیموں کو جوائن کریں گے،لیگ 17فروری سے شروع ہوگی، بی پی ایل کے باقی میچز کیلیے رنگپور رائیڈرز خاص طور پر بابراعظم کی کمی شدت سے محسوس کریں گے،انھوں نے لیگ چھوڑنے سے پہلے تک سب سے زیادہ 252رنز 52.20کی اوسط سے بنائے، اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 114.61رہا،کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنے والے محمد رضوان پورے ایونٹ میں بڑے اسکور کی کوشش ہی کرتے رہے، انھوں نے 5میچز میں 21.25کی اوسط سے صرف 85رنز بنائے، ان کا اسٹرائیک ریٹ بھی محض 82.52رہا۔ احمد شہزاد نے 4اننگز میں 121رنز اسکور کیے،شعیب ملک نے 4میچز میں 84رنز بنائے، ان کا ایونٹ میں سفر تھوڑا سا متنازع رہا، فورچون بریشال کے ساتھ معاملات حل ہونے پر دوبارہ ٹیم کو جوائن کیا اور بعد ازاں کھلنا ٹائیگرز کے خلاف فتح بھی دلائی،بولرز میں فہیم اشرف نے 8وکٹیں 12.75کی اوسط سے لیں، عامر جمال نے 3میچز میں 6پلیئرز کو پویلین بھیجا،انھوں نے ان میں 5کو اپنے گذشتہ میچ میں آﺅٹ کیا۔
