اداکارہ حرا ترین کا نے کہا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ ہر مرد عورت کو غلط سوچ اور نظر سے دیکھتا ہے۔اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔ ایک سوال پر اداکارہ نے کہا کہ یہ ناانصافی ہوگی کہ صرف خواتین سے متعلق بات کی جائے اور مردوں کے مسائل پر بات نہ کی جائے۔اداکارہ نے کہا کہ عورت مارچ کے کئی مقاصد ہیں وہ خالص خواتین کے حقوق اور خود مختاری کے لیے نہیں۔ انہوں نے کہا یہ حقیقت ہے کہ پاکستان میں جو مزے خواتین کے ہیں وہ کہیں اور نہیں۔اداکارہ نے اس پر وضاحت کی کہ پاکستان میں خواتین کی عزت کی جاتی ہے، انہیں اہمیت دی جاتی ہے۔ایک سوال پر حرا ترین نے کہا کہ بولڈ لباس پہنے والی عورت کو غلط نظروں اور غلیظ سوچ سے دیکھنے والے مرد نقاب، حجاب اور شلوار قمیض پہننے والی خاتون کو بھی غلط نظروں سے دیکھیں گے اس کا لباس سے کوئی تعلق نہیں لیکن ہر کوئی غلط سوچ سے عورتوں کو نہیں دیکھتا۔
