اداکارہ آمنہ شیخ طویل عرصے بعد منظرعام پرآگئیں

معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ طویل عرصے تک سوشل میڈیا سے غائب رہنے کے بعد بالآخر منظر عام پر آگئیں۔ آمنہ شیخ اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد سے سوشل میڈیا سے غائب تھیں۔آمنہ شیخ نے سال 2021 میں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر آخری پوسٹ کی تھی جس کے بعد اب حال ہی میں نئی پوسٹ کے ساتھ اداکارہ کی سوشل میڈیا پر واپسی ہوئی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے گھر کے لان میں اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار لمحات گزار رہی ہیں اور ساتھ ہی ویڈیو میں انہیں پیانو بجاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے پیغامات پڑھ کر میری آنکھیں نم ہوگئیں، آپ کی بے انتہا محبت کے لیے بہت شکریہ۔آخر میں انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے یہ سال ہم سب کے لیے بہترین ثابت ہو، آمین۔