تسلیم کرنا چاہئے پاکستانی شوق سے بھارتی فلمیں دیکھتے ہیں، فیصل قریشی

 معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں یہ تسلیم کرنا چاہئے کہ ہمارے لوگ شوق سے نہ صرف بھارتی فلمیں دیکھتے ہیں بلکہ ہندوستانی گانوں پر ناچتے بھی ہیں۔ فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ میںنے کسی کے دباﺅمیں آکر پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کی بات نہیں کی تھی بلکہ انہوں نے حقیقت بیان کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ تسلیم کرنا چاہئیے کہ ہمارے لوگ شوق سے ہندوستانی فلمیں دیکھتے ہیں اور ان کے گانوں پر ناچتے ہیں۔انہوں نے مثال دی کہ ہماری شادیوں میں لوگ بھارتی گانوں پر ہی ڈانس کر رہے ہوتے ہیں۔اداکار کے مطابق بھارتی فلموں اور پاکستانی فلموں میں انٹرٹینمنٹ کی سطح کا فرق ہوتا ہے، جس وجہ سے ہندوستانی فلمیں مقبول ہوتی ہیں۔