میری کامیابی کا راز مثبت سوچ اور پختہ یقین ہے‘ یمنی زیدی

 معروف اداکارہ یمنی زیدی کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی کا راز صرف ان کی مثبت سوچ اور پختہ یقین میں ہے۔ اداکارہ سے ایک انٹرویو کے دوران یہ سوال کیا گیا کہ آپ مختلف قسم کے کردار ادا کرتی نظر آتی ہیں جو کہ منفرد بھی ہوتے ہیں تو ان کرداروں کے انتخاب کے پیچھے آپ کی کیا سوچ ہوتی ہے؟انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ سب سے پہلے تو وہ کردار مجھے خود پسند آنا چاہیے کیونکہ مجھے پسند ہوگا تو میرے مداحوں کو پسند آئے گا۔ ایک سوال پر اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ خوش قسمت ہونے کے ساتھ میری مثبت سوچ اور اللہ پر میرا پختہ یقین میری کامیابی کی وجہ ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے زندگی میں جو بھی ابھی تک حاصل کیا اسے حاصل کرنے کے لیے میں نے اس یقین کے ساتھ محنت کی کہ مجھے کامیابی ضرور ملے گی اور پھر گزرتے وقت کے ساتھ مجھے اپنی اس کوشش کا صلہ بھی ملتا گیا۔