ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مخصوص غذائیں ان غذاؤں کے کھانے والوں کی شخصیت کی صفات کو واضح کر سکتی ہیں۔
2016 میں کی جانے والی تحقیقات کے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد سے لوگ اس میں بتائے جانے والے معاملات کو پڑھ کر حیرت میں مبتلا ہیں۔ تحقیق کے مطابق کھانے کے انتخاب کا نفسیاتی اور سادیاتی خصوصیات سے تعلق دیکھا جاسکتا ہے۔
تحقیق میں آسٹریا کی انسبرک یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے محققین نے 900 سے زائد افراد اور ان کے پسندیدہ کھانے اور مشروبات کا جائزہ لیا۔بعد ازاں ان کا ایک پرسنیلٹی ٹیسٹ لیا گیا جس میں دماغی طور پر بیمار، خود پرستی، جارح مزاجی اور سادیت پسندی جیسی سماج مخالف خصوصیات کا جائزہ لیا۔
تحقیق میں تلخ غذاؤں میں لطف اندوزی میں اضافے کا سادیتی رجحانات میں زیادتی کے ساتھ تعلق دیکھا گیا۔ ان غذاؤں میں سیاہ کافی اور چاکلیٹ شامل ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ دو مطالعوں میں سائنس دانوں نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ تلخ ذائقے کو ترجیح دینا سماج مخالف شخصی خصوصیات کے ساتھ کیسے تعلق رکھ سکتا ہے۔ ان مطالعوں کے نتائج نے تلخ ذائقے کے منفی شخصی خصوصیات کے ساتھ تعلق کے خیالات کی تصدیق کی۔
تحقیق کے لیے 2000 ڈرائیوروں نے 12 سوالات پر مشتمل ایک سوالنامہ پُر کیا جس سے یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ کن افراد میں نفسیاتی بیماری کی خصوصیات ہیں۔ اسکریپ کار سروے کے مطابق بی ایم ڈبلیو کے ڈرائیور 12.1 کے اوسط اسکور کے ساتھ سرِ فہرست رہے۔ جبکہ اوڈی ڈرائیور 11.7 اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر ریے۔
ان کے مقابلے میں ڈرائیور کا اوسط اسکور 6.6 رہا