زندگی کی خوبصورتی اتار چڑھاﺅ ہی میں ہے ، سجل علی

 معروف اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ کسی بھی انسان کی زندگی میں آنے والا اتار چڑھاﺅ ہی دراصل زندگی کی خوبصورتی ہوتا ہے۔ ایک انٹرویو میں سجل علی نے زندگی میں آگے بڑھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں مستقبل میں ابھی بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا میں ابھی شوبز انڈسٹری میں بہت کچھ سیکھنا چاہتی ہوں اور سیکھتی بھی ہوں کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ ابھی میرا آغاز ہے۔ انہوں کہا کہ خوشی غم انسان کی زندگی کا حصہ ہے اور کوئی بھی انسان یہ نہیں کہہ سکتا کہ ایک تکلیف کے بعد سب آسان ہوگا۔ انہوں نے کہا زندگی میں اتار چڑھاﺅ ہی زندگی کی خوبصورتی ہیں کیونکہ اس میں زندگی گزارنے کیلئے سیکھنے کے بہت سے مواقع ہوتے ہیں۔