کورونا کے نئے ویرئنٹ کے پھیلاو¿ کے خطرے کے پیش نظر ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ کورونا متاثرہ افراد کے ساتھ منسلک افراد کی نشاندہی کرکے آئسولیٹ کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا ویرئنٹ کے کیسز میں اضافے پر محکمہ صحت سندھ کا اقدام سامنے آیا۔ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سندھ نے نئے کورونا ویرئنٹ سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جس میں سندھ کے تمام ڈی ایچ اوز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو نئے ویرئنٹ سے متعلق اقدام کی ہدایت کی ہے۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا متاثرہ افراد کے ساتھ منسلک افراد کی نشاندہی کرکے آئسولیٹ کیا جائے، متاثرہ مریضوں سے منسلک افراد ٹیسٹ کرائیں اور سیلف آئسولیشن اختیارکریں۔ڈی جی ہیلتھ سندھ کا کہنا تھا کہ تمام ڈی ایچ کیوز،ٹی ایچ کیوزمیں کوروناوارڈقائم کیےجائیں، وائرس کےممکنہ پھیلاو¿ سے بچاو¿ کیلئے کورونا پازیٹو افراد کو آئسولیٹ کیاجائے۔انھوں نے مزید کہا کہ تمام اسپتالوں میں بیڈزوطبی سہولتیں اور وسائل کویقینی بنایاجائے، بالخصوص متاثرہ علاقوں میں ویکسی نیشن کےعمل کوتیزکیاجائے۔ڈی جی ہیلتھ سندھ نے ہدایت کی کہ کورونا سے متعلق جھوٹی خبروں کے بجائے قابل بھروسہ ذرائع استعمال کیے جائیں، کوروناپھیلاو¿،نئے کیسزکی تشخیص کو مضبوط سرویلنس سے مانیٹر کیا جائے، عوام احتیاطی تدابیراختیارکرتے ہوئے فیس ماسک کااستعمال کریں
