نامور عالم دین مفسر قرآن سماجی شخصیت علامہ شیخ محسن علی نجفی اسلام آباد میں انتقال کرگئے منگل کی صبح اچانک طبیعت خراب ہونے انہیں اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے مرحوم کی عمر تقریبا بیاسی برس تھی انھوں نے پسماندگان میں پانچ بیٹے تین بیٹیاں اور بیوہ چھوڑی ہیں ،شیخ محسن دینی اور علمی شخصیت ہونے کے ساتھ مخیر شخصیت بھی تھے ان کی زیرنگرانی گلگت بلتستان اور آزادکشمیر رفاہی ادارے کام کررہے ہیں شیخ محسن کی نمازجنازہ آج جامعہ کوثر اسلام آباد میں ادا کی جائے گی ا ور انھیں جامعہ کے احاطے میں ہی سپر خاک کیا جائے گا،یادرہے کہ شیخ محسن جامعہ کوثر کے بھی بانی تھے
