پبلک میں بھارتی اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے ڈر لگتا ہے‘ ماہرہ خان

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ انہیں پبلک میں بھارتی اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے ڈر لگتا ہے۔ ایک انٹرویو میں ماہرہ کا بتانا تھا کہ پرائیوٹ میں تو ہم سب ایک دوسرے کو میسجز کرتے ہیں لیکن پبلک میں ایسا کرنا مشکل عمل ہے اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو یقینا آپ کی شخصیت پختہ ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میرا یہ عمل وائرل ہوجائے گا اور مجھے وائرل ہونے کے لیے ان سب ہتھکنڈوں کی ضرورت نہیں لیکن کبھی میرا دل چاہے تو میں ایسا کر بھی دیتی ہوں۔ ماہرہ کا کہنا تھا کہ بالی وڈ کے بہت سے دوستوں کے ساتھ وہ اب بھی رابطے میں ہیں اور اکثر ان کے کام کی تعریف بھی کرتی ہیں لیکن پبلک میں انہیں بھارتی اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے ڈر لگتا ہے