معروف اداکار ہمایوں سعید نے ماضی میں بھارت میں شاہ رخ خان کے ہمراہ ایوارڈ شو میں دی گئی پرفارمنس کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں 2005 میں زی ایوارڈز میں بالی وڈ اسٹارز شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا اور پاکستانی اداکارہ ریما خان کے ہمراہ کیے گئے رقص سے متعلق بتایا کہ وہ بہت پرجوش تھے لیکن بہت گھبرائے ہوئے تھے کیونکہ وہ اس کے لیے تیار نہیں تھے۔ہمایوں نے مزید بتایا کہ ہم زی ایوارڈز کی تقریب سے ایک رات پہلے پہنچے تھے اور فورا ہمیں وہاں لے جایا گیا جہاں ریہرسل چل رہی تھیں۔پاکستانی سپر اسٹار کا بتانا تھا کہ میں نے شاہ رخ خان سے ملاقات کی لیکن وہاں کوئی ریہرسل نہیں ہو سکی تھی، اگلے دن شو سے ایک گھنٹہ پہلے ہم پہنچے اور صرف اسٹیپ سیکھے اور پرفارم کیا
