گلگت بلتستان میں شیڈول ریٹس 2022 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

گلگت (پ ر) گلگت بلتستان کابینہ کی منظوری کے بعد شیڈول ریٹس2022 کا نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن گلگت بلتستان نے جاری کر دیا ہے کنٹریکٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر رحمت اللہ جنرل سیکرٹری شاکر حسین اور کور کمیٹی ممبر بشارت حسین نے کہا کہ صوبے کے کنٹریکٹرڑ نے ہمیں جیتا کر ہم سے اس اہم مسئلے کے حل کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد ہم نے اپنے ایجنڈے میں سرفہرست شیڈول ریٹس 2022 رکھا تھا اور آج اللہ نے ہمیں کامیابی سے ہمکنار کیا جس میں ہماری ٹیکنکل ٹیم صوبائی کابینہ کی کوشش کا شکریہ ادا کرتے ہیں.اور ہم وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ورکس اور تمام کابینہ ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور بارہ سال بعد شیڈول ریٹس 2022 کی منظوری عوامی وزیر اعلی گلبر خان کا انقلابی اقدام ہے جس سے وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کا صوبے میں معیاری تعمیرات کا خواب پورا ہو گا.بشارت حسین نے کہاکہ 2012 شیڈول ریٹس پر گلگت بلتستان کے کنٹریکٹرز نقصان کر کے کام کر رہے تھے.جو کہ سابقہ حکومتوں کا کنسٹرکشن اینڈسٹریز اور کنٹریکٹرز کے ساتھ ظلم تھا، وزیر اعلی گلبر خان نے ہمارے مطالبے کو جائز قرار دیکر ذاتی دلچسپی لے کر شیڈول 2022 کی منظوری دی۔