گلگت (پ ر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ کی سربراہی میں گلگت بلتستان سوشل پروٹیکشن سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گلگت بلتستان کے مختلف اداروں کے سیکرٹریز، ڈائریکٹرز، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل اور UNICEF کے نمائندوں نے شرکت کی. فدا حسین سیکرٹری سوشل ویلفیئر، پاپولیشن ویلفیئر اور وومن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان سوشل پروٹیکشن پالیسی کے نفاذ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے فورم کو اگاہ کیا. اظہار ہنزائی اف سونی جواری سینٹر فار پبلک پالیسی نے سوشل پروٹیکشن انڈومنٹ پالیسی فورم میں پیش کیے. جبکہ ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے NSER کے حوالے سے فورم کو اگاہ کیا اور گلگت بلتستان گورنمنٹ کو بی آئی ایس پی کا ضروری ڈیٹا فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی. ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو ڈیجیٹلائز کرنے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور UNICEF کے تعاون سے ڈیٹا سینٹر بنانے کی ہدایت کی۔
