سکردو(چیف رپورٹر) جشن مے فنگ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا پہاڑوں ٹیلوں اور گھروں کے اوپر چراغاں کیا گیا نوجوانوں نے مشعل لیکر خوب ہلہ گلہ کیا سرکار کی جانب سے میونسپل اسٹیڈیم میں جشن مے فنگ کی تقریب منعقد کی گئی فانوس اڑاے گئے کالج روڈ میں بھی تاجروں نے پہلی بار جشن مے فنگ پر فانوس اڑائے اور خوب ہلہ گلہ کیا جشن مے فنگ کے موقع پر گھروں میں روایتی پکوان تیار کئے گئے جن سے لوگ خوب لطف اندوز ہوئے معروف ادبی تنظیم بزم علم و فن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں جشن مے فنگ کے موقع پر محفل مشاعرہ منعقد کی گئی جس کے بعد مہمانوں کی تواضع مقامی ڈشز سے کی گئی
