ایڈورٹائزنگ پالیسی میں ترمیم کےلئے سفارشات جلد کابینہ میں پیش کی جائیں، جی بی این ایس

 گلگت(پ ر)صدر جی بی این ایس راجہ شاہ سلطان مقپون کی زیر صدارت جنرل باڈی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں جنرل باڈی کے تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس میں میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے گفت شنید ہوئی۔اجلاس میں تمام ممبران نے میڈیا ایڈورٹائزنگ پالیسی میں ترمیم کے حوالے سے وزیر اعلی سیکریٹریٹ سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود تین مہینے گزرنے پر بھی اجلاس نہ بلانے پر تشویش کا اظہار کیا۔اجلاس میں کہاگیا کہ جی بی این ایس کابینہ، ممبران معاون خصوصی برآ اطلاعات ایمان شاہ اور سیکریٹری اطلاعات عثمان احمد سے اس امید کا اظہار کرتے ہیں فلفور اس حوالے سے اجلاس بلاکر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پالیسی ترمیم کے حوالے سے سفارشات کابینہ کو پیش کریں تاکہ یکم جنوری 2024 سے پالیسی 2023-24 پر عملدرآمد یقینی ہو۔اجلاس میں صوبائی حکومت کے صحافت دوست اقدامات کو سراہا گیا۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ سیکریٹری اطلاعات عثمان احمد کو مستقل بنیادوں پر سیکریٹری اطلاعات تعینات کیا جائے تاکہ محکمہ اطلاعات سمیت میڈیا انڈسٹری کو در پیش مسائل کا خاتمہ ہو چونکہ محکمہ اطلاعات صوبائی حکومت کا چہرہ ہوتا اور میڈیا انڈسٹری کو ریاست کا چھوتھا ستون تصور کیا جاتا لہذا صوبائی حکومت اس حوالے سے موثر اقدامات اٹھائے۔تاکہ محکمہ اطلاعات اور میڈیا انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہو جس سے مستقبل میں حکومت اور عوام کے درمیان بہتر ریلیشن اور مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے حوالے میڈیا کردار ادا کرسکے۔