گلگت(پ ر) صوبائی حکومت نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور انکے مسائل کے حل کیلئے دیگر صوبوں کی طرز پر جامع قانون سازی کیلئے صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور سید سہیل عباس کی سربراہی میں اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے خصوصی احکامات پر قائم اعلی سطحی کمیٹی میں صوبائی معاون خصوصی اطلاعات، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری اطلاعات سمیت گلگت بلتستان کی میڈیا انڈسٹری کے نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی ہدایت اور معاون خصوصی برائے اطلاعات اور سیکریٹری اطلاعات کی خصوصی کاوشوں سے میڈیا انڈسٹری اور صحافیوں کے مسائل کے حل اور انکے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے قائم کمیٹی کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے موثر قانون سازی کیلئے دو ہفتوں جامع تجاویز کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
