ڈاکٹر زمان پی پی میں شامل، جی بی کے حقوق کا تحفظ کریں گے، زرداری

اسلام آباد(پ،ر ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر محمد زمان پی پی پی میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر نیئر حسین بخاری مرکزی جنرل سیکریٹری، محمد سلیم بھٹی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب اور گلگت سے شامل ہونے والے دیگر افراد بھی موجود تھے، اس موقع پر آصف علی زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی دھارے میں شامل کیا ہے آئندہ بھی پارٹی برسراقتدارآکر ملک بھر کی طرح گلگت کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گی، انہوں نے کہا کہ ہم گلگت کے نوجوانوںکو ترقی کی دوڑ میں شامل کرنے کے لئے انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں گے ،جی بی میں مزیدیونیورسٹیاں، میڈیکل کالج، انجینئرنگ یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ دوردراز علاقوں کے بچوں اور بچیوں کے لئے سکول اور کالجز بھی بنائیں گے،ملاقات میں ڈاکٹر زمان نے علاقے میںگندم بحران کے بارے میں آصف زرداری کو آگاہ کیا تو جواب میں صدر زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسانوں.اور مزدوروں کی ترقی, خوشحالی اور فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کئے ہیں آئندہ بھی پیپلز پارٹی زرعی شعبے کو ترقی دیکر ملکی معیشت کو بہتر کرے گی. اور مقامی پھلوں کو بین الاقوامی منڈی میں رسائی دینے کے لئے پروسیسنگ پلانٹ اور بیرون ملک فروخت کرکے زرمبادلہ کمانے کی سہولیات بھی فراہم کرے گی جس سے نہ صرف علاقائی خوشحالی میں اضافہ ہوگا بلکہ ملکی سطح پر زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا،زرداری نے کہاکہ گندم بحران مستقل بنیادوں پر حل کیاجائے گا. ڈاکٹر زمان خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کی ترقی اور علاقے کی بہتری کے لئے پارٹی کی مقامی علاقائی تنظیموں کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔