گلگت(پ ر)سینئر صوبائی وزیر خوراک و سیاحت غلام محمد نے سوشل میڈیا پر جلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ استعفیٰ کی خبر جھوٹی,من گھڑت اور حقائق کے منافی ہے جس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی گلگت بلتستان کے تعاون اور بھرپور اعتمادکے ساتھ محکمہ خوراک کو فعال کرنے اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں,کچھ سازشی عناصر اپنے مزموم مقاصد کے حصول کیلئے میرے حوالے سے سوشل میڈیاپر استعفیٰ کی جھوٹی خبریں چلاکر قیاس آرائیاں پھیلا رہے ہیں جن کو منہ کی کھانی پڑے گی۔لہذا میں ان عناصر کو متنبہ کرتا ہوں کہ وہ میرے خلاف پروپیگنڈہ سے باز رہےں ورنہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی
