معروف اداکارہ نیمل خاور نے کہا ہے کہ خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہوں کہ حمزہ علی عباسی جیسا اللہ کا خوف رکھنے والا شوہر ملا۔حال ہی میں اداکارہ نیمل خاور نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی سمیت دیگر معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نیمل خاور کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل میں دعا کرتی تھی کہ میری جس شخص سے شادی ہو اس میں اللہ کا خوف ہو جو آج کل کے زمانے میں لوگوں کے اندر نہیں ہے۔کہا کہ میں اپنے آپ کو اتنا خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ حمزہ کے اندر اللہ کا خوف ہے اور حمزہ کی اسی خوبی نے مجھے متاثر کیا اور ان سے محبت ہو گئی۔شوہر حمزہ علی عباسی سے پہلی ملاقات بارے بتاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی اور مختصر سی ملاقات ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی، پھر حمزہ میری بنائی ہوئی پینٹنگ کی نمائش دیکھنے آئے، کچھ ماہ بعد حمزہ نے میرے گھر رشتہ بھیجا، والد کے ساتھ مختصرا ملاقات ہوئی اور پھر رشتہ طے ہوگیا۔
