مدد نہ ملی تو خودکشی کرسکتی ہوں، صحیفہ جبار شدید ذہنی دباﺅ کا شکار

معروف اداکارہ صحیفہ جبار نے ذہنی دباﺅ کا شکار ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے مدد نہ ملنے پر خودکشی کرنے کا خطرہ ظاہر کردیا۔ صحیفہ جبار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہیں اپنی موجودہ حالت اور ذہنی دبا کے سبب ذہن میں آنے والے جان لیوا خیالات کے حوالے سے بتایا۔صحیفہ نے انکشاف کیا کہ دو روز قبل رات میں میں نے اپنے ایک دوست کو میسج کیا کہ میری حالت ٹھیک نہیں ہے، میں بالکل اچھا محسوس نہیں کر رہی ہوں، میں 16 اینٹی ڈپریشن پلز لے چکی ہوں لیکن فرق نہیں پڑ رہا میرے شوہر بھی ساتھ نہیں میں اکیلے ڈر رہی ہوں‘ خودکشی بھی کر سکتی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میں اس وقت خودکشی کے در پے تھی اگر میرا دوست رات کے اس پہر مجھے دیکھنے نہ آتا تو شاید میں کچھ بہت غلط کر بیٹھتی۔صحیفہ جبار اس ویڈیو میں بار بار بات کرتے ہوئے روتی ہوئی نظر آئیں اور دنیا کی بے رحمی پر افسوس کرتی رہیں۔انہوں نے بتایا کہ مجھے مدد کی ضرورت ہے اور اگر مجھے مدد نہیں ملی تو شاید انتہائی قدم اٹھالوں۔ مجھے اس رات جو کچھ ہوا وہ سوچ کر ڈر لگ رہا ہے کہ میں خودکشی کرنے ہی والی تھی میں بہت ڈر گئی ہوں۔