جی بی اسمبلی، سانحہ ہڈور میں زخمی روشن بی بی کو سول ایوارڈ دینے کی قرارداد منظور

 اسلام آباد ( پ ر)یونیورسٹی آف بلتستان سکردو گلگت بلتستان نے HEC ڈیٹا ریپوزٹری ڈویژن، "HEDR Microsoft-HEC تعریفی سرٹیفکیٹ، 2023" جیت لیا ہے۔ یونیورسٹی کو ایچ ای سی کے اعلیٰ تعلیمی شماریات "ایجوسٹیٹس شیلڈ، 2023" سے بھی نوازا گیا۔مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی پاکستان کی جانب سے ایچ ای ڈی آر تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ یونیورسٹی کی جانب سے اپنے آن لائن یونیورسٹی ڈیٹا، ڈیٹا سائنس سافٹ ویئر اور ایچ ای سی کے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے پورٹل کی ترقی اور اشتراک میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں دی گئیں۔ ایچ ای ڈی آر پروجیکٹ کے تحت، ایچ ای سی نے 450 سافٹ ویئر انجینئرز کو فوکل پرسن کے طور پر تربیت دی تھی تاکہ ملک بھر میں پاکستان کی تمام 250 نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں سے اعلیٰ تعلیم کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان وائس چانسلر اور جاوید حسین ڈپٹی رجسٹرار (فوکل پرسن)، بلتستان یونیورسٹی سکردو نے ایچ ای سی کے آڈیٹوریم میں منعقدہ مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی کی جانب سے (Imagne cup)امیجن کپ 2024 کی لانچنگ تقریب میں ایوارڈ وصول کیا۔ 2003 میں قائم کیا گیا، مائیکروسافٹ کا امیجن کپ(Imagne cup) پاکستان کا سب سے بڑا طالب علم ٹیکنالوجی اور اختراعی مقابلہ ہے، جو ہر سال HEC پاکستان کے اشتراک سے منعقد ہوتا ہے۔تعریفی اسناد حاصل کرنے والی دیگر یونیورسٹیوں میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) اسلام آباد، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، جامشورو سندھ، الحمد اسلامک یونیورسٹی کوئٹہ بلوچستان، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور اور یونیورسٹی آف صوابی کے پی شامل ہیں۔