معروف اداکارہ ماریہ ملک کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستانی ڈرامے یکسانیت کا شکار ہیں، ایک ٹی وی چینل کو ہٹاکر دوسرا چینل لگائیں تو بھی ایسا لگتا ہے کہ وہی ڈراما چل رہا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان کے کسی بھی فرد کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں لیکن انہیں بچپن سے ہی اداکاری کرنے کا شوق تھا۔ایک اور سوال کے جواب میں ماریہ ملک کا کہنا تھا کہ انہیں فلموں میں کام کرنے کا شوق ہے اور وہ چاہیں گی کہ انہیں دی لیجنڈ آف مولا جٹ یا پھر جوانی پھر نہیں آنی جیسی مصالحہ فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو۔ڈراما انڈسٹری اور مواد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ماریہ ملک نے اعتراف کیا کہ پاکستانی ڈرامے اس وقت کہانی کے حساب سے یکسانیت کا شکار بن چکے ہیں ایک ٹی وی چینل کو ہٹاکر دوسرا چینل لگایا جاتا ہے تو بھی ایسا لگتا ہے کہ وہی ڈراما چل رہا ہے۔ماریہ ملک کا کہنا تھا کہ ڈراموں کی کہانی اور مواد کو بدلنے کی ضرورت ہے، ہم مزید بہتر کہانیاں بنا سکتے ہیں اور اچھے ڈرامے بنائے جانے چاہئیں۔
