گز شتہ 24گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 35نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 15 ،گوجرانوالہ ،ملتان میں 6 ،6،فیصل آباد میں 3،ساہیوال میں ڈینگی کے 2،شیخوپورہ ، منڈی بہاﺅالدین ،راولپنڈی میںایک، ایک نیا مریض رپورٹ ہوا۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 40 مریض زیر علاج ہیں۔
