نئے فنکار کام کے بجائے خوبصورتی پر توجہ دیتے ہیں، ثنا نواز

معروف اداکارہ ثنا نواز کا کہنا ہے کہ نئے اداکار کام کے بجائے زیادہ تر لباس، فیشن اور خوبصورت نظر آنے پر توجہ دیتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں نئے فنکاروں کاموازنہ ماضی کے اداکاروں کے ساتھ کرتے ہوئے کہا کہ نئے اداکار کام کے بجائے زیادہ تر لباس، فیشن اور خوبصورت نظر آنے پر توجہ دیتے ہیں اور جب کوئی برانڈ انہیں اپنا ایمبسیڈر بناتا ہے تب بھی وہ اپنی خوبصورتی کی بات کر رہے ہوتے ہیں۔ ثنا نواز نے نئے اور پرانے اداکاروں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے کیریئر شروع کیا تب ان پر دباو ہوتا تھا، انہیں ہر کام بہتر کرکے دینا ہوتا تھا، ان کے پاس سیکھنے اور سوچنے کا وقت نہیں ہوتا تھا، بس وہ صرف کام پر فوکس کرتے تھے۔