عاصم سے جڑا رشتہ بچانے کے لیے کچھ نہ کرسکی، ہانیہ عامر

 ڈراما انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر سے تعلقات اور رشتے کو یاد کرتے ہوئے اس میں ہونے والی غلطیوں کا اعتراف کرلیا۔ ایک انٹرویو میں ہانیہ عامر نے ماضی میں ہونے والی غلطیوں اور ان سے سیکھے جانے والے سبق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عاصم اظہر کیساتھ تعلقات کی سب سے اچھی بات یہ تھی کہ میں نے اس کے ہر لمحے سے لطف اٹھایا ، مجھے اس پر رتی برابر بھی افسوس نہیں ہے اور برا یہ تھا کہ جب یہ ٹوٹا تو میں اس کو بچانے کے لیے کچھ بھی نہ کرسکی مگر مجھے اس پر کوئی افسوس نہیں ہے کیونکہ میں نے اپنی عقل و سمجھ کے مطابق جیسا میں چاہتی تھی ویسا ہی کیا اور میں اس پر بہت خوش تھی۔ہانیہ عامر نے کہا کہ رومانوی تعلقات بہت نازک ہوتے ہیں، انہیں محفوظ رکھنا چاہیے، میں سمجھتی ہوں کہ ایسے تعلقات کو سوشل میڈیا سے بھی دور رکھنا چاہیے، تاکہ یہ مرحلہ صرف آپ انجوائے کرسکیں اور خوش رہ سکیں۔ دوران انٹرویو ہانیہ عامر نے ایک مختلف نام سے اپنے خفیہ سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کا بھی انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس پر بھی ان کے مداحوں نے انہیں فالو کیا ہوا ہے۔