سروس ٹربیونل کے چیئرمین اورممبران نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد(پ ر)گلگت بلتستان سروس ٹریبونل کے چیئرمین ممتاز احمد نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ چیف جج سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان جسٹس، سردار محمد شمیم خان نے چیئرمین گلگت بلتستان سروس ٹریبونل ممتاز احمد سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب گلگت بلتستان ہاو¿س اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔بعد ازاں چیئرمین سروس ٹریبونل ممتاز احمد نے دیگر ممبران منیر احمد ایڈووکیٹ اور محمد اشرف ایڈووکیٹ سے بھی ان کے عہدوں کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں چیف جج سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان جسٹس، سردار محمد شمیم خان نے نو منتخب چیئرمین سروس ٹریبونل اور دیگر ممبران کو مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ،اسلام آباد بار،ہائی کورٹ بار کے نمائندے ،گلگت بلتستان کے حاظر سروس و ریٹائرڈ ججز، وکلاءصاحبان کے علاو¿ہ اعلیٰ سرکاری و سول حکام شریک تھے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان سروس ٹربیونل (ترمیمی) ایکٹ 2022ئ کے سیکشن 3(4) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ایڈوائس پر گورنر گلگت بلتستان نے تین سال کیلئے چیئرمین سروس ٹریبونل،و دیگر ممبران کی تقرریوں کیلئے احکامات جاری کیئے تھے۔