گلگت (پ ر) چیف کورٹ نے گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کےلئے حکومت کو فنڈز فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس راجہ شکیل احمد کی سربراہی میں جسٹس مشتاق محمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی جانب سے چیف کورٹ کا 20اپریل 2021 کے فیصلے کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے دائر درخواست کو قابل سماعت قرار دیکر فریقین کو نوٹسزز اور صوبائی حکومت کو گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے درکار فنڈز فراہم کر کے 14دسمبر کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا چیف الیکشن کمشنر نے چیف کورٹ گلگت بلتستان کا 20اپریل 2021 کا بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے چیف کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر صوبائی حکومت نے سپریم اپیلٹ کورٹ سے اپیل بھی واپس لے لی تھی باوجود اس امر تاحال گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ ہوسکا اس معاملے پر گلگت بلتستان چیف الیکشن کمشنر نے چیف کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے درکار فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے چیف کورٹ میں درخواست دائر کر دی جس پر سماعت کرتے ہوئے دو رکنی بینچ نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیکر فریقین کو نوٹسزز جاری اور صوبائی حکومت کو گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے درکار فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔
