نیشنل بینک کے چار نادہندگان سے ایک کروڑ 41لاکھ کی ریکوری

 گلگت(پ ر)بنکنگ جج چیف کورٹ جسٹس ملک عنایت الرحمن کے حکم پر نیشنل بنک گلگت کے 4 ناہندگان نے مجموعی طور پر 1کروڈ 41 لاکھ کے چیک پیش کر کے ریکوری دیدی چیکس نیشنل بنک کے لیگل ایڈوائزر کے حوالے کردیئے گئے اور مزید معزز بنکنگ جج چیف کورٹ جسٹس ملک عنایت الرحمن نے نیشنل بنک کے ناہندگان کو مزید مقررہ اقساط کی ادائیگیوں کو یقینی بنانے اور عدم حاضر ناہندگان کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ناہندگان مقررہ اقساط کی ادائیگی کو یقینی بنائیں ورنہ قانون کارروائی عمل میں لائی جائیگی تفصیلات کے مطابق جج معزز بنکنگ جج چیف کورٹ جسٹس ملک عنایت الرحمن کے حکم پر نیشنل بنک کے4 ناہندگان نے مجموعی طور پر 1کروڑ 41لاکھ کا چیک پیش کر کے ریکوری دیدی جن میں منواہ اینڈ انٹرپرائزز نے 63 لاکھ ، احمد اینڈ برادرز نے 13 لاکھ دوبانی ٹریڈرز نے 60لاکھ اور ولی ٹریڈرز نے 5لاکھ کی ریکوری دیدی اور نیشنل بنک گلگت کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد قاسم شہزاد نے عدالت میں پیش ہو نیشنل بنک کی جانب سے دلائل دئیے۔