صوبے بھر میں 115نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

 گز شتہ 24گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 115 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 68،راولپنڈی اور شیخوپورہ میں 4،4،گوجرانوالہ میں 15،ملتان میں 9،فیصل آباد میں 7،اوکاڑہ میں 2جبکہ قصور، نارووال، سرگودھا، خانیوال، ڈیرہ غازی خان اور جھنگ میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 128 مریض زیر علاج ہیں۔