چلاس(پ ر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے چلاس واپڈا ہرپن
داس ماڈل کالونی کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر (کنسٹرکشن منیجمنٹ) انجینئرفواد
سعید نے واپڈا ہرپن داس ماڈل کالونی اورریسٹیلمنٹ پلان سے متعلق چیف
سیکریٹری کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے واپڈا
ہرپن داس ماڈل کالونی میں سکل ڈیولپمنٹ سینٹر کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔
ایمپلائمنٹ اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کا قیام گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام
نے واپڈا،دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ اورضلعی انتظامیہ کے تعاون سے عمل لایا
ہے۔ اس موقع پر واپڈا، گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام ،ضلعی انتظامیہ کے
دیگر حکام بھی موجود تھے۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر
کا دورہ کیا اورسینٹر میں نصب ایکومنٹ کا بھی معائنہ کیا۔ جنرل منیجر گلگت
بلتستان رورل سپورٹ پروگرام اشفاق احمد نے کہا کہ ایمپلائمنٹ سکل ڈیولپمنٹ
سینٹر میں بے روز گار نوجوانوں کو مختلف ٹریڈز میں فنی تعلیم و تربیت دی
جائیگی۔ سینٹرمیں 18دسمبر سے باقاعدہ کلاسسز کا آغاز ہوگا۔ادھر چیف
سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا آر ایچ کیو ہسپتال چلاس کا دورہ ایم
ایس آر ایچ کیو ہسپتال چلاس ڈاکٹر سرجن محمد اقبال نے تفصیلی بریفننگ دی
اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبائی حکومت لوگوں کو
بہترین طبعی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے ڈاکٹر
وںسے کہا کہ وہ مریضوں کے ساتھ اخلاق سے پیش ائیں اور مریضوں کو بہترین
طبی سہولیات فراہم کریں محکمہ صحت کے اندر بہت جلد اصلاحات نافذ کی جائیں
گی پیرا میڈیکل سٹاف کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپ کے مطالبات
ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ہڑتال کوئی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اپ
کے مسئلے کو میں وفاق سے حل کرنے کی کوشش کرونگا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان
نے مڈ وائی فری نرسنگ سکول کا دورہ بھی کیا لیباٹری مردہ خانہ کے علاوہ
دیگر شعبوں کا بھی دورہ کیا ڈاکٹر عبدالاحد ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ صحت
انعام اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ صحت آور ڈاکٹر ریاض ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر نے
ہیلتھ کے حوالے سے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو معلومات فراہم کی ریجنل ہیڈ
کوارٹر ہسپتال چلاس کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے انہوں نے
کہا کہ بہت جلد آئی سپیشلسٹ اور نیرو سرجن کی تعیناتی عمل میں لائی جائے
گی۔دوسری جانب دوسری جانب چیف سیکریٹری ابرار احمد مرزا نے دیامر کے مختلف
ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سیکریٹری تعمیرات عامہ سبطین
احمد، سیکریٹری سکول ایجوکیشن ضمیر عباس اور ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن(ر)
عارف احمد سمیت دیگر سرکاری حکام بھی ہمراہ تھے۔۔چیف سیکریٹری نے ریجنل
ہیڈکوارٹرچلاس سمیت زیر تعمیر دوسو بیڈ اسپتال پر ہونیوالی تعمیراتی پیشرفت
کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے گراﺅنڈ فلور پر میڈیکل ایمرجنسی، فرسٹ
فلور پر نئے بچہ وارڈ اور زیر تعمیر بلڈنگ کا معائنہ کیا اور تعمیراتی
سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر ریجنل ہیڈ کوارٹر
ہسپتالوں چلاس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکڑ محمد اقبال اور چیف انجینئر دیامر
استور ڈویژن وزیرغلام رسول اور ایگزیکٹو محکمہ تعمیرات عامہ دیامرنے شاہد
علی زیر تعمیر دو سو بیڈ ہسپال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔چیف سیکریٹری
گلگت بلتستان نے اس موقع پر زیر تعمیر ہسپتال کا تعمیراتی کام معیاری
بنیادوں پر جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل حل
کرنے کی یقین دھانی بھی کروائی۔بعد ازاں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے
رونئی گرلز سکول کا بھی دورہ کیا اور ناقص کارکردگی پر ایگزیکٹو انجینئر
محکمہ تعلیم کو معطل کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کو معیاری تعمیر یقینی بنانے
کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ
محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی
برداشت نہیں کی جائیگی،صحت عامہ اور تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دی
جائیگی۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کیڈٹ کالج چلاس کا بھی دورہ کیا اور
پرنسپل سے ترقیاتی اور تعلیمی امور پر بریفنگ لی۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان
نے چلاس میں گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر نگرانی ایمپلائمنٹ
سکل ڈویلپمنٹ سنٹر کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع پر جی بی آر ایس پی کے جنرل
منیجر اشفاق احمد نے سنٹر کو فعال بنا کے نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کرکے
روزگار کے مواقع پیدا کرنے سمیت دیگر اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔چیف
سیکریٹری نے چلاس میں مختلف سرکاری محکموں کے سربراہوں کے اجلاس کی صدارت
بھی کی اور سرکاری امور کو فرض شناسی سے ادا کرنے سمیت ترقیاتی منصوبوں کو
مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔چیف سیکریٹری سے دیامر کے مختلف
عوامی وفود نے بھی ملاقات کی اور حالیہ گندم ایشو ،بجلی،صحت اور متاثرین
ڈیم کے مسائل سے آگاہ کیا۔چیف سیکریٹری نے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر
حل کرنے کی یقین دھانی کروائی۔ چیف سیکریٹری سے دیامر پریس کلب کے وفد نے
بھی ملاقات کی اور علاقے کے مسائل کی نشاندہی کی جس پر چیف سیکریٹری نے
فوری طور پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔