گلگت (پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں تقرر و تبادلہ کردیا گیا۔شعبہ تعلقا ت عامہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مطابق میر تعظیم اختر کو ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جبکہ امجد علی کو ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز تعینات کیا گیا۔پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر تعظیم اختر ڈائریکٹر اس سے قبل ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ان کو ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کی زمہ داری 2019میں دی گئی تھی۔انہوں نے چار سالوں میں یونیورسٹی کے مثبت چہرے کو سامنے لانے کے لیے مثالی کردار ادا کیا۔ان چار سالوں میں بطور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر نے کے آئی یو ایف ایم 99،گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار انگلش میگزین بعنوان دی قراقرم شائع کرنے،یو نیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار پہلی اور دوسری پروفائل ڈاکومنٹری بنوانے سمیت کے آئی یو ویب ٹی وی کا قیام عمل میں لایا۔شعبہ تعلقا ت عامہ کے مطابق میر تعظیم اختر کو ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کر نے پر یونیورسٹی کے اساتذہ و مینجمنٹ اسٹاف نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ڈائریکٹر یٹ آف پبلک ریلیشنز کی طرح پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں بھی بہترین خدمات انجام دیں گے۔شعبہ تعلقا ت عامہ کے مطابق میر تعظیم اختر نے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مقرر کرنے پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا ڈیپارٹمنٹ ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہے۔اس اہم زمہ داری کو بہتر انداز میں نبھانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاونگا۔انہوں نے گزشتہ چار سالوں میں یونیورسٹی کے سوفٹ امیج کو سامنے لانے کےلئے بہترین تعاون کرنے پر گلگت بلتستان کی تمام صحافی برادری اور تمام میڈیا ہاو ¿سز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یونیورسٹی کے مثبت چہرے کو سامنے لانے کے لیے تعاون کو جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ میر تعظیم اختر اگلے ایک دو دنوں میں ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا چارج سنبھالیں گے۔