چین میں سانس کے انفیکشن سے نمٹنے کےلئے اقدامات

بیجنگ (انٹرنیوز) چین نے سانس کے انفیکشن سے نمٹنے کےلئے اقدامات شروع کردیئے، نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان ایم آئی فینگ نے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ موسمی بیماری کے پھیلاﺅ کو روکنے کےلئے مختلف ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کےمطابق لوگوں کےلئے طبی سہولیات کا بندوبست کیا گیا ہے، متاثرہ افراد کو بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ متعلقہ قریب ترین طبی مرکز سے سہولیات حاصل کریں، ایم آئی فینگ نے کہاکہ سانس کے انفیکشن سے نمٹنے کےلئے آن لائن سروسز بھی شروع کی گئی ہیں جس میں مریض آن لائن ہسپتال میں علاج کرا سکتے ہیں، آن لائن سسٹم کے تحت مریض گھر بیٹھ کر ڈاکٹر سے معائنہ کروانے کے ساتھ آن لائن ادویات بھی منگوا سکتے ہیں۔ لوگ آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے طبی مراکز کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آن لائن سسٹم سے وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے میں مدد ملے اور مریضوں کو ہسپتالوں میں وقت بھی ضائع نہیں کرنا پڑے گا۔ ہانگ زو میونسپل ہیلتھ کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ینگ زومین نے کہا کہ آن لائن علاج سے ہسپتالوں میں کراس انفیکشن اور مریض کے انتظار کے اوقات کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا اطلاق مریضوں کی اعلیٰ سطح کے ہسپتال میں منتقلی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بھی موزوں ہے۔ بیجنگ ہسپتال میں سانس اور نازک نگہداشت کے شعبہ کے سربراہ لی یان منگ نے کہا کہ ویکسینیشن بزرگ شہریوں کے لیے سب سے مو¿ثر حفاظتی اقدام ہے، لی نے گھریلو ماحول میں مناسب درجہ حرارت اور نمی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا