گلگت ،عوامی ایکشن کمیٹی کی رابطہ کمیٹی نے انجمن امامیہ سے ملاقات کی اور انہیں گندم سبسڈی کے خاتمے، قیمتوں میں اضافے، بجلی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے حکومتی عزائم سے انہیں آگاہ کیا اور 24نومبر کے جلسے کے حوالے سے بھی گفت و شنید ہوئی جس پر مرکزی انجمن امامیہ نے عوامی ایشوز پر عوامی ایکشن کمیٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا،اس کے بعد رابطہ کمیٹی کا وفد تنظیم اہلسنت والجماعت کے قائدین سے ملاقات کی جہاں نائب خطیب اور جنرل سیکرٹری کی موجودگی میں عوامی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا اس کے بعد تنظیم اہلسنت والجماعت کی جانب سے بھی مکمل ساتھ دینے کی حمایت کی یقین دہانی کرائی جبکہ مولانا خلیل قاسمی علاقے میں موجود نہ ہونے کی بنا پر ان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا تو انہوں نے بھی مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ عوامی ایکشن کمیٹی کی جدوجہد کو سراہا اس کے علاوہ رابطہ کمیٹی نے علاقے کے معززین و دیگر اسٹیک ہولڈرز کی بھی حمایت حاصل کی ہے اور کل کے جلسے میں گلگت بلتستان کے غیور عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔
