گلگت(پ ر)صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان نے کہا ہے کہ شعبہ تعلیم میں حکومت کی جانب سے اہم اصلاحات پر کام کیا جا رہا ہے۔ شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے صوبائی حکومت نے کئی اہم اہداف مقرر کئے ہیں تاکہ شرح خواندگی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان بھر میں معیار تعلیم کی بہتری پر بھی توجہ مرکوز کی جا سکے۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ طلباءکے لئے حصول علم کی سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے جس کیلئے صوبائی حکومت خصوصی دلچسپی رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے شعبے کو بہتر بنانے کیلئے مشکل فیصلوں سے گریز نہیں کریں گے صوبائی حکومت خاص کر محکمہ میں تعلیم انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعمیر و ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ہے گلگت بلتستان کے طلبا جو گورنمنٹ کالجز اور سکولز میں زیر تعلیم ہیں ان طلباءکو کالجز اور سکولز میں وسیع لائبریریاں اور کمپیوٹر لیب فراہم کررہے ہیں تاکہ گلگت بلتستان کے ہونہار طلباءکو نفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھی روشناس کراسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ترقی یافتہ ممالک کی کامیابی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کلیدی کردار ہے لہذا موجودہ صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت تمام سرکاری کالجز میں کمپیوٹر لیب اور لائبریروں کا قیام عمل میں لا رہی ہیں جس سے تمام طلباء کے لئے روشن مستقبل کی راہیں متعین ہوجائیں گی تاکہ ہمارے بچے ان لائبریئریز سے بہتر انداز میں استفادہ حاصل کرسکیں بچے ہماری قوم کے معمار جدید علوم سے مستفید ہوں اور ہمارے بچے مستقبل کے تعلیمی چیلنجوں سے مقابلہ کرسکیں۔
