سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ خواتین کی مہم مرد کے خلاف نہیں بلکہ پدرانہ نظام کے خلاف ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں یہ غلط تصور ہے کہ خواتین کے حقوق صرف خواتین سے متعلق ہیں، خواتین کے حقوق انسانی حقوق کے بارے میں ہیں، یہ مرد کے خلاف لڑائی نہیں بلکہ پدرانہ نظام کے خلاف لڑائی ہے، جو مرد اس بات کو قبول نہیں کرتے کہ انہیں بھی اس سے منفی اثر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورت مارچ کی لڑائی مرد اور عورت کے درمیان نہیں بلکہ پدرانہ نظام، ایک سوچ، نظریے کے خلاف لڑائی ہے ۔ثانیہ سعید نے چڑیا گھروں میں جانوروں کے ساتھ انسان کے برے سلوک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام چڑیا گھروں کو فوری طور پر بند ہوجانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں بچوں، خواتین، جانور اور اسپیشل لوگوں کی شنوائی نہیں ہورہی، اس ملک میں صرف خواتین کے حقوق کی مہم مسلسل جاری ہے، دیگر مہم معاشرے میں شروع ہوئی اور ختم ہوگئیں۔ثانیہ سعید نے کہا کہ بہت دیر ہوچکی ہے اب معاشرے میں تبدیلی آجانی چاہیے۔
