فلم انڈسٹری کا آنے والا دور ترقی اور خوشحالی کا ہوگا ، میرا

معروف فلمسٹار اداکارہ میرا نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا آنیوالا دور ترقی اور خوشحالی کا دور ہو گا۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں پاکستان فلمی صنعت کے حوالے سے مایوس نہیں آنے والا دور ترقی اور خوشحالی کا دور دیکھ رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں آگے بڑھنے کیلئے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے میں نے کبھی بھی فلم انڈسٹری کے مستقبل کے حوالے سے مایوسی کا اظہار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا جس طرح تمام لوگ محنت کررہے ہیں مجھے یقین ہے کہ فلم انڈسٹری کا آنیوالا دور ترقی اور خوشحالی کا دور ہو گا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ نئے اداکار بہت معیاری کام کررہے ہیں اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ پڑھے لکھے لوگ بھی اب شوبز کی جانب آرہے ہیں۔ پاکستان میں معیاری فلمیں بننے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس سے فلم انڈسٹری کو مستقبل میں بہت فائدہ بھی حاصل ہوگا ۔