چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 122نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 122 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 51،راولپنڈی میں 14،ملتان میں 7،گوجرانوالہ میں 21،فیصل آباد میں 18،شیخوپورہ میں 3،نارووال میں 2جبکہ اٹک، مظفرگڑھ، ساہیوال، اوکاڑہ، خانیوال اور جھنگ میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 83 مریض زیر علاج ہیں۔