ایمان شاہ کامون کوٹ میں پانی بحران پر نوٹس، فوری سپلائی کی ہدایت

 گلگت ،عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ کا سونی کوٹ بالا اور پائین کا دورہ۔ پانی کے بحران کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات نے عوامی شکایات کی روشنی میں پانی کے بحران سے دوچار علاقوں کا خصوصی دورہ کرکے ان علاقوں میں پانی کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سیکرٹری ورکس سبطین احمد سے رابطہ کیا جنہوں نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں پانی کی سپلائی کی یقین دہائی کرادی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ کے زمہ داران کو سیکرٹری ورکس کے دفتر سے فوری احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔ عوام کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے فوری اقدام کو سراہتے ہوئے علاقے کے عوام نے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور خصوصی طور پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ سونی کوٹ بالا اور پائن میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا تھا جس کی وجہ سے ہزاروں لوگ گزشتہ دو ہفتے سے شدید مشکلات سے دو چار تھے اس سلسلے میں سیکرٹری تعمیرات عامہ سبطین احمد کی ہدایات کی روشنی میں پانی کی فوری بحالی کے لیے کام کی رفتار کو تیز کر دیا گیا ہے توقع ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں پانی کی سپلائی بحال کر دی جائے گی