گلگت (پ ر) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی زیر نگرانی الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں دیامر استور ڈویڑن اور گلگت ڈویڑن کے ریوائزنگ اتھارٹیز کا ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں شرکائ کو عملی طور پر بتایا گیا کہ فارم 15،فارم 16 ، فارم 17 و دیگر انتخابی مسائل کو قانونی طریقہ کار سے کیسے حل کیا جائے۔تربیتی ورکشاپ کا مقصد گلگت بلتستان میں قائم ڈسپلے سینٹرز میں تعینات آفیسرز اور آفیشلز کو تربیت دینا ہے جو مقرر کردہ وقت جو ایک مہینے پر محیط ہے،اس میں کس طرح سے خدمات سر انجام دینا ہے۔ایک روزی تربیتی ورکشاب کے شرکاءنے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا ظہار بھی کیا کہ عملی میدان میں اپنی تمام تر کوششوں کو جاری رکھیں گے اور قانون اور آئین کے تحت انتخابی معاملات کو حل کرنے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گلگت۔بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات اور جنرل الیکشن کیلئے ابھی سے ہی ٹھوس اقدامات کر رہا ہے،جس کے ثمرات مستقبل میں رونما ہوں گے۔چیف الیکشن کمشنر گلگت۔بلتستان نے ڈسپلے سینیٹرز میں تعینات آفیسرز اور آفیشلز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقرر کردہ وقت ایک مہینے کے دوران ہر ڈسپلے سینٹر میں اپنی خدمات جانفشانی کے ساتھ سرانجام دیں تاکہ کسی بھی قسم کی غلطیوں اور درستگیوں میں کو احتمال باقی نہ رہے۔ یہ ایک قومی فریضہ ہے اور اس میں کوئی کمی کوتاہی نہ رہے۔
