اسلام آباد(پ ر)امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان ڈاکٹر مشتاق نے کہا ہے کہ ہم گلگت بلتستان کے 76 واں یوم آزادی کے موقع پر گلگت بلتستان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ہمیں مایوسی کو امید اور عزم میں بدلنا ہوگا اتحاد یکجہتی کے ساتھ اپنے سفر کو جاری رکھنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر حلقہ پاکستان کے زیر اہتمام 76واں یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا کانفرنس سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر سابق سپیکر آزادکشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر سابق امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر عبدالرشید ترابی سابق کورکمانڈر پشاور جنرل ہدایت الرحمن،سابق نگران وزیر ومرکزی نائب امیر مشتاق احمد ایڈووکیٹ،نائب امیر نورالباری ،امیر حلقہ پاکستان جماعت اسلامی آزاد کشمیرراجہ فاضل تبسم ،ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی راجہ جمیل راٹھور ،نائب صدر جے آئی یوتھ گلگت بلتستان رشید عالم فاروقی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان ڈاکٹر مشتاق نے خطاب کرتے ہوے کہا ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ جہاں گلگت بلتستان کے حقوق کے حوالے سے آواز بلند کرتے رہیں گے وہاں مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان تک جدوجہد جاری رہے گی، عبدالرشید ترابی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا تحریک آزادی کشمیر اور دفاع پاکستان میں بہت کلیدی کردار ہے لالک جان شہید اور دوسرے شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں،جماعت اسلامی آزادکشمیر گلگت بلتستان کے نائب امیر نورالباری نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ گلگت بلتستاں کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق دیے جانے چاہیے، اگر گلگت بلتستان کا کوئی حل ہوسکتا ہے تو وہ سپریم کورٹ کے دیے ہوے فیصلے کی روشنی میں ہونا چاہیے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی ہمیشہ حمایت کرتے ہیں، سابق کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ہدایت الرحمن نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہمیں آزادی کی نعمت ملی ہے اس پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے، تلخیوں کے بغیر حق مانگنا چاہیے بڑا مقصد اس پلیٹ فارم کو قائم رکھنا چاہیے جہاں سے ہم آواز بلند کرتے ہیں یہ پاکستان کا پلیٹ فارم ہے آزادی کی تحریک مکمل ہوگی تو پاکستان کی تحریک بھی مکمل ہوگی گلگت بلتستان اور تحریک آزادی کشمیر تحریک تکمیل پاکستان ہے ہم نے اپنی نسلوں کے لیے آزادی حاصل کی ہے اس جدوجہد میں تلخیوں کو ایک طرف رکھنا ہے،پاکستان مضبوط ہوگا تو گلگت بلتستان اور کشمیر بھی مضبوط ہوگا۔
