گز شتہ 24گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 203نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 89،راولپنڈی میں 30،ملتان میں 25،گوجرانوالہ میں 32،فیصل آباد میں 12،قصور میں 4، شیخوپورہ اور حافظ آباد میں 2،2جبکہ اٹک، خانیوال، چکوال، بہاولپور ، ننکانہ صاحب ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لیہ میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 169 مریض زیر علاج ہیں۔
